ایک نیوز: دریا ستلج ہیڈ سیلمانکی میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ کہ باعث دریائے ستلج چک دراز کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا۔ ہیڈ سیلمانکی میں پانی کی آمد73438 کیو سک ہو گئی۔
چک نامہ جندیکا کا حفاظتی بند اضافی پانی کے باعث دیہاتیوں نے مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے۔ چک جندیکا کہ مکینوں نے ضلعی حکومت سے بند کی مضبوطی کے لیے مشینری کی اپیل کر دی۔
تاہم ضلعی انتظامیہ منظر عام سے غائب ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ چک دراز کے اور چک جودیکا کے بند ٹوٹنے کے بعد پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔
سیلابی پانی کے باعث محنت کشوں کے مکانات دریا برد ہوگئے۔ دوسری جانب ضلعی حکومت کیجانب سے چک سوجیکا میں ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔