پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی احاطہ عدالت سے گرفتار

pti mpas arrested
کیپشن: pti mpas arrested
سورس: google

ایک نیوز : پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی درخواست ضمانت مسترد کردی، پولیس نے دونوں ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ارباب وسیم حیات اور ملک واجد قبل از گرفتاری درخواست ضمانت کے لئے پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کے خلاف تھانہ خان رازق میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کی تو پولیس نے دونوں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔