منکیرہ بارش: مٹی کا تودہ زیرتعمیر دیوار پر گرگیا،1 شخص جاں بحق

منکیرہ بارش: مٹی کا تودہ زیرتعمیر دیوار پر گرگیا،1 شخص جاں بحق
کیپشن: Mankira Barash: A mudslide fell on the under construction wall, 1 person died

ایک نیوز: مون سون کی بارش نے جہاں گرمی کازور توڑا ہے وہیں منکیرہ میں زیرتعمیر دیوار پر مٹی کا تودہ گرگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے مٹی کا تودہ زیرتعمیر دیوار پر گرا ہے۔ جس کی زد میں آکر ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والی شناخت 45 سالہ محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے۔ جو ایک مزدور تھا۔ ریسکیو نے لاس کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔