ایک نیوز: چوہدری پرویز الہی کی روبکار جاری کر دی ہے جس کے بعد پرویز الہی کے رہائی کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے بنکنگ کورٹ نے پرویز الہی کےضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد روبکار جاری کر دی ہے۔راسخ الہی کی جانب سے پرویز الہی کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے گئے ہیں۔ایف آئی اے بنکنگ کورٹ نے پرویز الہی کے ضمانت کے مچلکے منظور کر لیے ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزم کے حقیقی بیٹے ہونے کی باعث راسخ الہی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں۔یہ اس وقت خود کیس میں ملزم ہین اور انکا ابھی ٹرائل ہونا باقی ہیں۔ جس پر عدالت نے کہا کہ آپ اس میں کوئی لیگل بات بتائیے۔
ایف ائی اے کی جانب سے کہا گیا کہ یہ لیگل بات ہی ہیں کہ کیا پہلے سے کسی کیس کا ملزم ہو تو ملزم کی ضمانت نہیں ہو سکتی۔ پرویز الہی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے ضمانت کی رقم ہی عدالت میں جمع کروا دی ہیں۔ نواز شریف کے مچلکے بھی انکے بھائی شہباز شریف کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے تھے ۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ بیل کے دلائل نہیں ہیں جو اپ دے رہے ہیں ،یہ ہم ضمانتی مچلکے منظور کرتے ہیں ۔