بہاولنگر: ہیڈسلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

بہاولنگر: ہیڈسلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
کیپشن: Bahawalnagar: Low level flood at Headslimanki

ایک نیوز: بھارتی آبی جارحیت کے بعد بہاولنگر میں ہیڈسلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد اور اخراج بڑھ کر 73438 کیوسک ہوگیا ہے۔ بھکاں پتن پل کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ 

سیلابی پانی سےدریائی پٹی کے متعدد رہائشی ڈیرے، آبادیاں اور فصلیں زیرآب آگئیں۔ دریائی بیلٹ پانی میں پھنسے 60 افراد کو ریسکیو ٹیموں نے بچالیا۔ سیلابی پانی سے 400 جانوروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا کہنا ہے کہ قائم کئے گئے 18 فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو خوراک، ادویات کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ ریسکیو 1122 کی جانب خطرناک مقامات پر 7 پوسٹیں دن رات متاثرین کی مدد کررہی ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ضلعی انتظامیہ ریسکیو ادارے مصروف ہیں۔