دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال: این ڈی ایم اے نے اعدادوشمار جاری کردیے

دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال: این ڈی ایم اے نے اعدادوشمار جاری کردیے
کیپشن: Water situation in river Sutlej: NDMA releases statistics

ایک نیوز: بھارت کی آبی جارحیت کے بعد اس وقت دریائے ستلج سے ملحقہ کئی آبادیوں میں نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔

دریائے ستلج میں پانی کی صورتحال: این ڈی ایم اے نے اعدادوشمار جاری کردیے:

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی آمد 29000 اور اخراج بھی 29000 ہے۔ دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی آمد 74438 اور اخراج بھی 74438 ہے۔ 

پی ڈی ایم اے نے بیان میں بتایا ہے کہ دریائے راوی، چناب اور جہلم میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے صوبہ بھر کی انتظامیہ کے ساتھ 24/7 رابطہ میں ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سے تمام دریاؤں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔