نریندر مودی ایک روزہ دورے پر فرانس سے یو اے ای پہنچ گئے

Jul 15, 2023 | 12:32 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارتی وزیر اعظم فرانس کے دورہ کے بعد یو اے ای پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی پیرس کے بعد متحدہ عرب امارات  کے ایک روزہ دورہ پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔ جہاں  یو اے ای کے صدرنے ان کااستقبال کیا۔متحدہ عرب امارات کے اپنے دورے کے دوران امکان ہے کہ نریندر مودی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ 

نریندر مودی دو طرفہ امور پر صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کریں گےجس میں خاص طور پر توانائی، خوراک کی حفاظت اور دفاعی شعبوں پر بات چیت کی جائے گی۔  اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے۔ اس دوران دونوں اسٹریٹجک پارٹنر ممالک تاریخی تجارتی معاہدے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

مزیدخبریں