ایک نیوز: بھارتی وزیر اعظم فرانس کے دورہ کے بعد یو اے ای پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی پیرس کے بعد متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورہ پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔ جہاں یو اے ای کے صدرنے ان کااستقبال کیا۔متحدہ عرب امارات کے اپنے دورے کے دوران امکان ہے کہ نریندر مودی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
#WATCH | PM Modi arrives in Abu Dhabi, UAE on an official visit, to hold meeting with President Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan on key bilateral issues pic.twitter.com/DJRAlBUOge
— ANI (@ANI) July 15, 2023
نریندر مودی دو طرفہ امور پر صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کریں گےجس میں خاص طور پر توانائی، خوراک کی حفاظت اور دفاعی شعبوں پر بات چیت کی جائے گی۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے۔ اس دوران دونوں اسٹریٹجک پارٹنر ممالک تاریخی تجارتی معاہدے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔
Grateful to Crown Prince HH Sheikh Khaled bin Mohamed bin Zayed Al Nahyan for welcoming me at the airport today. pic.twitter.com/3dM8y5tEdv
— Narendra Modi (@narendramodi) July 15, 2023