ایک نیوز: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق نہیں ادا کر رہا ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ھونے کا حق نہیں ادا کر رہا اور نہ ہی دوہہ معاہدے کی پاسداری کر رہا ھے.
خواجہ آصف نے لکھا کہ50/60 لاکھ افغانوں کو تمام تر حقوق کیساتھ پاکستان میں 40/50 سال سے پناہ میسر ہے اسکے بر عکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دھشت گردوں کو افغان سر زمین پہ پناہ گائیں میسر ہیں. یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی. پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاۓگا انشاءاللہ۔
خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ جن لوگوں نے پی ٹی آئی کی حکومت میں اسمبلی میں آکر ممبران کو بریفنگ دی اور افغانستان سے ٹی ٹی پی کو پاکستان لا کر بسانے کے فوائد بتاۓ اور پھر جزاروں کو لے آۓ۔ وہ لوگ آج روزانہ شہید ھونے والوں کے وارثوں کو بھی کچھ بتائیں ۔
یہی لوگ تھے جنہوں نے 2018 میں چیئر مین پی ٹی آئی کا پراڈکٹ لانچ کیا اور اس پراڈکٹ نے قوم کو9مئی کا منحوس دن دکھایا اور پھر 4 سال یہ گارنٹی کیا کہ وطن عزیز ہرلحاظ تباہی کا شکار ھو جاۓ۔ اللہ شہداء کے خون کے صدقے اس پاک سرزمین کی حفاظت فرماۓ آمین۔