سول سوسائٹی، سماجی شخصیات کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ، سانحہ پر شدیدمذمت

سول سوسائٹی، سماجی شخصیات کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ، سانحہ پر شدیدمذمت
کیپشن: A delegation of civil society, social personalities visited Jinnah House, strongly condemned the tragedy

ایک نیوز: سول سوسائٹی اور سماجی شخصیات کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔ وفد نے جناح ہاؤس کی خراب حالت دیکھ کر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قائد کے گھر تباہی پھیلانے والوں اور شہداء کی بے حرمتی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی اور سماجی شخصیات کے ایک وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔ وفد نے متاثرہ جناح ہاؤس کی خراب حالت دیکھ کر انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔ 

وفد نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں نے اپنے ہی قائد کے گھرکو جس بری طرح جلایا۔ اسے دیکھ کر انتہائی دْکھ ہوا۔ پاک افواج اور شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی کرنا کسی بھی لحاظ سے قابلِ معافی جرم نہیں ہے۔ 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تاحیات کھڑے رہیں گے۔ وفد نے پرزور مطالبہ کیا کہ قائد کے گھر تباہی پھیلانے والوں اور شہداء کی بےحرمتی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کرے۔