ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلہ ڈالر کی قیمت گرگئی

Jul 15, 2023 | 11:10 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اس ہفتے کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاو رہا، ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں30 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتے  کے دوران انٹربینک میں ڈالر مجموعی طور پر 30 پیسے سستا ہوا ہے جس کے  بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 60 پیسے پر بند ہوا  ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں2روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کےدوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 277 روپے 90 پیسے سے کم ہو کر 277.60 روپےپرآ گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے اضافہ کے بعد 282 روپے سے بڑھ کر 284 روپے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب شیئرز مارکیٹ میں اس ہفتے تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں 860 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا  ہے۔ہنڈرڈانڈیکس 45 ہزار 67 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

مزیدخبریں