نیشنل گیمز ،2 خواتین سمیت 5 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے

Jul 15, 2023 | 10:04 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:کوئٹہ میں ہونے والے نیشنل گیمز میں شریک 5 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ  مثبت آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس بی کی میڈیکل ٹیم نے مجموعی طورپر 20 کھلاڑیوں کے پیشاب کے نمونے حاصل کیے تھے جن کےنتائج پاکستان اسپورٹس بورڈ کو موصول ہوگئے ہیں۔ ان میں سے 5 کھلاڑیوں کی طرف سے نیشنل گیمز کے دوران  قوت بخش ادویات کے استعمال کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ان میں چار ایتھلیٹس عیشا ، رابعہ عاشق،نعیم اختر، عزیر الرحمان  ہیں، ایک ویٹ لفٹر محمد طاہر کا نام بھی اس لسٹ میں شامل ہے۔ان تمام کھلاڑیوں نے نیشنل گیمزمیں گولڈ میڈل جیتے تھے۔

ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آنےپر اب ایک انکوائری کمیٹی بنے گی جو ان کھلاڑیوں کو بلاکر ان کا موقف معلوم کرنے کےساتھ ان کو بی سمپل ٹیسٹ کروانے کا آپشن دے گی۔ تمام ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان ایتھلیٹس پر 2 سے 4 سال تک  پابندی لگائی جاسکتی ہے۔پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن پر انٹرنیشنل پابندی کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔ڈوپنگ معاملات کے باعث پی او اے نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کی رکنیت معطل کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ سیف گیمز میں بھی تین ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلے تھے۔

مزیدخبریں