پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی نیلم حیات کا سیاست سے دستبرداری کا اعلان

Jul 15, 2023 | 09:30 AM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) نیلم حیات ملک نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں نیلم حیات ملک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں اور توڑ  پھوڑ کی سیاست پر  یقین نہیں رکھتی۔

سابق رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہمیں لبرٹی چوک لاہور  پر احتجاج کے لیے بلایا گیا تھا، ہم نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر کو کہتے سنا کہ کور کمانڈر ہاؤس کی طرف جاؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ  جناح ہاؤس میں جو  نقصان اور  توڑ پھوڑ  ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی، موجودہ حالات کے پیش نظر میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں۔

مزیدخبریں