شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کےبعد”جوان“دھوم مچانےکوتیار

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کےبعد”جوان“دھوم مچانےکوتیار
کیپشن: After Shah Rukh Khan's film Pathan, "Joan" is making a splash

ایک نیوز:بالی وڈ اداکار سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم” جوان“کا ٹریلر  دیکھ کر فلم ریلیز کے پہلے روز ہی دیکھنے کا ارادہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم” جوان“ کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری ہوگیا ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی عوام کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔
 فلم کے ٹریلر میں شاہ رخ خان ہیرو کے بجائے ولن کے کردار میں نظر آئے ، جس پر مداحوں کی کافی دلچسپی ظاہر کی گئی۔
مداحوں کے ساتھ ساتھ سلمان خان بھی شاہ رخ کی”جوان“ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے اپنے  انسٹاگرام پر فلم ”جوان“ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”پٹھان جوان بن گیا“ زبردست ٹریلر، بہت پسند آیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ”یہ اس قسم کی فلم ہے جسے صرف تھیٹر میں ہی دیکھنی چاہیے اور یقیناً میں بھی اسے پہلے روز ہی دیکھو ں گا، مزہ آگیا واہ!“
سلمان خان کی جانب سے  ساتھی اداکار شاہ رخ خان کی تعریف کرنے پر مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے اور دونوں اداکاروں کے مضبوط تعلق کے حوالے سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے شاہ رخ خان کی یہ فلم”جوان“ 7 ستمبر کو بڑے پردے پر دھمال کرےگی۔