کراچی:کارنہ روکنےپرفائرنگ،ایک شخص جاں بحق

کراچی:کارنہ روکنےپرفائرنگ،ایک شخص جاں بحق
کیپشن: Karachi: One person was killed in firing on Karna

ایک نیوز:کراچی میں کارنہ روکنےپرفائرنگ سےایک شخص موقع ہی جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےسچل نیورضویہ کےقریب فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کےمطابق مقتول کی شناخت حسنین حیدرکےنام سےہوئی ،کارسوارحسنین اوراس کےدوست کوملزمان نےرکنےکااشارہ کیا،حسنین حیدرکےدوست نےملزمان پرگاڑی چڑھائی جس سےملزمان گرگئے،گاڑی کےپیچھےموجودملزمان کے2ساتھیوں نےآگےآکرفائرنگ کی۔
پولیس حکام کےمطابق 2گولیاں حسنین حیدراورایک گولی کارپرلگی،حسنین حیدرموقع پرہی جاں بحق ہوگیا،لاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔