کینیڈا کی خاتون نے 1618 ٹوتھ برش جمع کرلیے

Jul 15, 2023 | 00:02 AM

ایک نیوز:  کینیڈا کی ایک خاتون 12 برس کی عمر سے ٹوتھ برش جمع کررہی ہیں۔ اب ان کے پاس 1618 برش ہیں جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔

مسی ساگا سے تعلق رکھنے والی کیلی ہارڈی کے پاس طرح طرح کے رنگ برنگی ٹوتھ برش ہیں۔ ایک ٹوتھ برش میں تو دانت صاف کرنے والا دھاگہ (فلاس) بھی لگا ہوا ہے۔ یعنی دانتوں میں خلال کا مخصوص تار بھی اس میں موجود ہیں۔

ان کے پاس مختلف کارٹون، تھیمز والے ٹوتھ برش بھی ہیں جن میں اسٹار وارز اور سمپسن کے کردار بنے ہوئے ہیں۔

  ’مجھے ٹوتھ برش سے بہت لگاؤ ہے اور اب بھی میں طرح طرح کے ٹوتھ برش جمع کرتی ہوں، کیونکہ ٹوتھ برش سے مجھے خصوصی لگاؤ ہے،‘ کیلی نے بتایا۔

 گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے عملے کے لیے کیلی نے ایک بڑے جمنازیئم کا رخ کیا۔ وہاں میزوں کی قطار پر اپنے ٹوتھ برش رکھے جس کے بعد عملے نے ٹوتھ برش شمار کرنے کا کام کیا۔ پوری ٹیم کو 40 منٹ لگے اور کل 1618 ٹوتھ برش سامنے آئے۔

مزیدخبریں