ایک نیوز نیوز: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے صلح کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کی مخالفت کی اور عمران خان کو صلح کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جو ہونا تھا ہوگیا اب آگے چلیں، خواہش ہے عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ سے صلح ہوجائے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف تو تحریک عدم اعتماد آئی لیکن اصل ہاتھ نواز شریف کے ساتھ ہوا، نواز شریف کے دل میں جو ہے وہ دھرا رہ جائے گا، ہوگا وہی جو شہباز، زرداری اور فضل الرحمان چاہیں گے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 17 جولائی پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرے گا،جس تیر سے مخالفین نے ہمیں مارا اسی سے ان کو ماریں گے، اگر ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو عمران خان قوم کو کال دیں گے۔
دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمت ہے تو آرٹیکل 6 لگا کر دکھائیں۔جس دن شہباز شریف نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا۔لاہور والوں نے پرسوں صحیح فیصلہ دیا تو یہ سب دھرے رہ جائیں گے اور آرٹیکل 6 تو کیا اس کے قریب بھی بات بھی نہیں جائے گی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے 13 روپے پیٹرول بڑھایا ہے، سپریم کورٹ یہ اضافی نوٹ ہے فیصلہ نہیں، رانا ثناء منشیات فروش اور اجرتی قاتل ہے۔