انصاف دینے والوں کے ساتھ ہی ناانصافی

انصاف دینے والوں کے ساتھ ہی ناانصافی

ایک نیوز نیوز: ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی چور لٹیرے بے لگام ہوگئے، ان چوروں سے ججز بھی نہ بچ سکے، اور ڈسٹرکٹ سیشن جج طاہر محمود کے گھر بھی چوری کی بڑی واردات ہوگئی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق سیشن جج طاہر محمود عید کی چھٹیاں منانے اپنے آبائی علاقے مانسہرہ گئے ہوئے تھے، گھر میں چوکیدار اور صفائی کرنے کے والے ملازمین ہی تھے۔
چوکیدار کے بیان کے مطابق وہ کھانا لینے کے لیے گھر سے باہر گیا ہوا تھا، واپس آیا تو گھر کے دروازے کھلے اور سامان بکھرا ہوا تھا۔
چوکیدار کے مطابق اس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور گھر کے مالک جج طاہر محمود کو بھی آگاہ کردیا۔
واقعے کی ایف آئی آر سیشن جج کے گن مین کی درخواست پر تھانہ رمنا میں درج کرلی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج طاہر محمود کے گھر چوری کی واردات میں چور55 لاکھ روپے پاکستانی، 15 ہزار امریکی ڈالر، 4 ہزار پاؤنڈ اور 19 تولے سونا لے اڑے۔