ایک نیوز نیوز: قومی کرکٹر کپتان بابر اعظم بھی ویرات کوہلی کی حوصلہ افزائی کے لیے میدان میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اپنے ٹویٹر پیغام میں ویرات کوہلی کے ہمراہ ٹی 20 ورلڈکپ 2021 میں لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا”۔
واضح رہے کہ بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی کو ان دنوں مسلسل خراب کارکردگی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹی 20 سکوڈ کا اعلان کیا ہے جس میں ویرات کوہلی کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آرام دے دیا گیا ہے۔ وہ پہلے آؤٹ آف فارم تھے لیکن اب فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔
This too shall pass. Stay strong. #ViratKohli pic.twitter.com/ozr7BFFgXt
— Babar Azam (@babarazam258) July 14, 2022