ایک نیوز نیوز: چیچہ وطنی حلقہ پی پی 202 میں جہاں ضمنی الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں وہی ساہیوال پولیس نے بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے اور پولنگ عمل کیلیے فول پروف سیکیورٹی پلان جاری کردیا جس میں 2032 پولیس افسران اور اہلکاران پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
تفصیل کے مطابق چیچہ وطنی حلقہ پی پی 202 میں الیکشن میں پولنگ کے عمل کو پرسکون بنانے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلیے ڈی پی او ساہیوال سردار محمد صادق بلوچ نے فول پروف سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔
پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کے دوران ایلیٹ فورس کی 18 موٹرسائیکل گشت 19 و دیگر موبائل گشت کریں گی۔ 09 اہم مقامات پر ناکہ جات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 06 ریزرو ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں۔ علاوہ ازیں حساس پولنگ اسٹیشنز پر میٹل ڈیٹیکٹرز ، واک تھرو گیٹ اور خار دار تاروں کا استعمال بھی کیا جائے گا۔
حلقہ پی 202 میں A کیٹگری کے 14,B کیٹگری کے 50 اور سی کیٹگری کے 112 دیگر کیٹگری سمیت 176 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں,اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے کہا کہ امن وامان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ ہوائی فائرنگ ، غل غپاڑہ، ہلڑ بازی,پولنگ اسٹیشن کی حدود کے اندر نعرے بازی اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے شر پسند عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی پر امن انتخابات کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا