سلیمان اعوان:ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کی انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی۔ متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 45 لاکھ 79 ہزار آٹھ سو 98 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز میں 24 لاکھ 60 ہزار 206 مرد ، 21 لاکھ 19 ہزار 6 سو 92 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ 20 حلقوں کے لیے 3131 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ مردانہ پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 731، جبکہ خواتین کے لئے 700 اور 1700 مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔ پولنگ بوتھ کی تعداد 9،562 ہے جبکہ مجموعی طور پر 1900 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں حساس پولنگ اسٹیشنوں میں 696 انتہائی حساس اور 1204 حساس پولنگ اسٹیشن قرار دیئے گئے ہیں۔ لاہور اور ملتان کے حلقے انتہائی حساس اضلاع قرار دیئے گئے ہیں.