ایک نیوز نیوز: سعودی عرب نے تمام بین الاقوامی ائیرلائنز کے لیے فضائی حدود کھولنےکافیصلہ کرلیاہے۔جس سے اسرائیل سے آنے اور جانے والی مزید اور فلائیٹس کی راہ ہموار ہوجائے گی.
سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مملکت کی فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ 1944 شگاگو کنونشن کے تحت کیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے اس فیصلے کا امریکی صدر جو بائیڈن نے خیرمقدم کیا ہے جو آج دورے کے لیے اسرائیل سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے کہا کہ ملک کی فضائی حدود اب ان تمام فضائی کمپنیوں کے لیے کھلی ہیں جو اوور فلائٹس کے لیے بین الاقوامی کنونشنز کے تحت اس کی شرائط کو پورا کرتی ہیں جن کے مطابق سول ہوائی جہاز کے درمیان کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔
سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلہ کے بعد تینوں براعظموں کو جوڑنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی بتایا گیا کہ سعودی فضائی حدود کواستعمال کرتے ہوئے شرائط وضوابط کو پورا کرنا ضروری ہوگا۔
<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="zxx" dir="ltr"><a href="https://t.co/jaT4PpXxCa">pic.twitter.com/jaT4PpXxCa</a></p>— هيئة الطيران المدني (@ksagaca) <a href="https://twitter.com/ksagaca/status/1547716573313376259?ref_src=twsrc%5Etfw">July 14, 2022</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>