ایک نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان دور روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ہیں ،جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ہے ،اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور ازبکستان کے بزنس فورم سے بھی خطاب کیا۔خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی و ثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ازبکستان کے صدر اور میں نے گزشتہ ملاقات میں بھی تجارتی تعلقات پر بات کی تھی ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوتا ہے، پاک افغان ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں انقلاب آئے گا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن ہمسایہ ممالک اور خطے کےلیے ضروری ہے ، ازبکستان کے صدر اور میں نے گزشتہ ملاقات میں افغانستان میں امن اورخطے پر اثرات کی بات بھی کی تھی۔