ایک نیوز کے مطابق میاں محمود الرشید کی وزارت تبدیل کر دی گئی، میاں محمو د الرشید کو وزیر بلدیات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ میاں محمود الرشیدنے اڑھائی سال بطور وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ فرائض سر انجام دیئے۔
یاد رہے اس قبل سینئیر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان وزیر بلدیات کے عہدے پر فائز رہے، بعد ازاں یہ وزارت وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس رہی تاہم اب میاں محمود الرشید کو وزیر بلدیات بنا دیا گیا ہے۔