پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  ہوشربا اضافہ  

Jan 15, 2025 | 23:41 PM

ایک نیوز: حکومت نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں   اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری۔  

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے47پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 61پیسے فی لیٹر اضافہ   ہوگیا۔  

پیٹرول کی  نئی   قیمت 256روپے 13پیسے مقرر  ،جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے مقرر  کردی گئی۔  

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے ، نئی قیمتوں  اطلاق آج رات سے ہوگا۔  

مزیدخبریں