خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن نے عالمی سطح پر پاکستان کو شرمندہ کیا ، امیر مقام 

Jan 15, 2025 | 20:28 PM

ایک نیوز: وفاقی وزیر و صدر ن لیگ خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام  نے کہا ہے  خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن نے عالمی سطح پر پاکستان کو شرمندہ کیا  ہے۔  

تفصیلات کے مطابق امیر مقام نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے   خیبرپختونخوا کے لیے پی ٹی آئی کا وجود باعثِ شرمندگی ثابت ہوا، ورلڈ فوڈ پروگرام نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کر دی ہے ،   بے نظیر نشوونما پروگرام میں 2 ارب 66 کروڑ کی کرپشن پکڑی گئی، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا حکومت نے گھوسٹ ملازمین کے ذریعے عالمی امداد کا پروگرام بند کروایا، غریب ماؤں اور بچوں کے امدادی پروگرام میں کرپشن قوم کے ساتھ ظلم ہے۔  

انہوں نے کہا خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن نے عالمی سطح پر پاکستان کو شرمندہ کیا، 2 ارب 66 کروڑ کی کرپشن کے باعث عالمی اداروں کا اعتماد مجروح ہوا، پی ٹی آئی کی ناکامی نے خیبرپختونخوا کے عوام کو مشکلات میں ڈال دیا، بے نظیر نشوونما پروگرام میں بدعنوانی کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانا ہوگا،عوام کی فلاح کے عالمی منصوبے کو کرپشن کے باعث بند کرنا المیہ ہے۔   

مزیدخبریں