ایک نیوز: بانی پاکستان تحریک انصاف نے 8فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور اور شیخ وقاص اکرم سے ناخوش ہیں ، اس بات کا ذکر انہوں نے وکلاء کے ساتھ ملاقات میں کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکلا ء نے ملاقات کی ، عمران خان نے وکلا کے ساتھ ملاقات میں گنڈاپوراورشیخ وقاص کا ذکر کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا شیخ وقاص اکرم پارٹی کے انفارمیشن سیکرٹری ہیں گنڈاپورکے نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا علی امین گنڈاپورکوکہنا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے باہرنکل آئے، بانی پی ٹی آئی نے وکیل کوشیخ وقاص اکرم اورعلی امین گنڈاپورکو پیغام دینے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان احتجاج کرنے کا تیاری کی ہدایت کی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیانات سے روک دیا، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو شاہد خاقان عباسی سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی، بانی پی ٹی آئی نے کہا افغانستان اور کے پی میں دہشتگردی پر ہمارا اور مولانا کا ایک موقف ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا شیخ وقاص اکرم علی امین کی نہیں پارٹی کی ترجمانی کریں ، بانی نے کہا ہے کے پی حکومت کا ترجمان بیرسٹر سیف ہے۔