ایک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈر انڈیکس 308پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 14ہزار 495پوائنٹس پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 454 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 175 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 225 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
بازار میں مارکیٹ میں 65 کروڑ 94 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 39 ارب 64 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 115،773 جبکہ کم ترین سطح 114،298 پوائنٹس رہی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگاہوا، کاروبارکے اختتام پر ڈالر 278روپے 72پیسے سے بڑھ کر 278روپے 77پیسے پر بند ہوا۔