سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ  

سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ  
کیپشن: A sharp increase in the price of gold

ایک نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار 900روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900روپے اضافے کے بعد  2لاکھ 80ہزار800روپے ہوگئی،  10گرام سونا 2ہزار487روپے مہنگاہوا، جس کے بعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 40ہزار 741 روپے ہوگئی۔  

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 29 ڈالر کے اضافے سے 2690 ڈالر کا ہوگیا۔ 

یاد رہے گزشتہ روز سونے کی تولہ قیمت میں 1400روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت  2لاکھ 77ہزار 900روپے ہوگئی تھی ۔