پاک ویسٹ انڈیز کے مابین 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان  

پاک ویسٹ انڈیز کے مابین 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان  
کیپشن: Announcement of match officials for the series of 2 Test matches between Pakistan and West Indies

ایک نیوز: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔  

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری  ہوں گے ،  پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز  ہوں گے ،  آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر  ہوں گے ،  دوسرے ٹیسٹ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر  ہوں گے،  رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔  

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں ٹیسٹ میچز  17 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔