چارجنگ سٹیشنزوالوں کیلئے خوشخبری،ٹیرف میں بڑی کمی

چارجنگ سٹیشنزوالوں کیلئے خوشخبری،ٹیرف میں بڑی کمی
کیپشن: Good news for charging station owners, big reduction in tariff

ایک نیوز:وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ چارجنگ سٹیشن کا ٹیرف71روپے سے کم کر کے39روپے مقرر کیا گیا ہے، پاور ڈویژن ملک کے بجلی کے مسائل کو کم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔
 اویس لغاری نے میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارجنگ سٹیشن کے قیام سے چھوٹے سرمائے والے بھی اپنا کام شروع کر سکیں گے، موٹر سائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں والوں کے ماہانہ اخراجات میں3گناہ کمی آئے گی۔
 اویس لغاری کا کہنا تھا کہ عوام حکومت کی الیکٹرک پالیسی سے بہت فائدہ اٹھائیں گے، حکومت کچھ عرصے میں خطے کی سب سے سستی بجلی عوام تک پہنچانے کے قابل ہو گی، کیپٹور پاور پلانٹس کے لیے کنکشنز کوڈس کنیکٹ کرنے سے معاملات عدلت جا سکتے ہیں ٹیرف میں اضافے پر کیپٹو پاور پلانٹس ٹیرف نوٹیفائیڈ کے مطابق ادائیگیاں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ رواں ماہ گیس قیمتوں میں اضافے کے بعد فروری سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا، کیپٹو پاورپلانٹس کے لیے گیس قیمتوں میں 1100روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوسکتا ہے۔