گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے:مریم نواز

 گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے:مریم نواز
کیپشن: Guard of Honor is recognition of students' ability and hard work: Maryam Nawaz

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ مجھے اپنے بچوں پر بے حد فخر ہے،آپ سب کو مبارک ہو ، مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔
 مریم نوازشرکا کہنا تھا کہ ہونہارسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا سکالر شپ پروگرام ہے،ہونہار بیٹے اور بیٹیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں، گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے،رانا سکندر اور انکی پوری ٹیم کو دل کی گہرائی سے شاباش دیتی ہوں، آج یہاں تمام ٹاپر لڑکیاں ہیں ، لڑکیاں کسی میدان میں پیچھے نہیں۔ 
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ تمام بیٹیاں ہمارا فخر ہیں،ہم آج علامہ اقبال کے شہر میں کھڑے ہیں،طلبا نے بہت ہی اچھا کلام اقبال پڑھا،اقبال نے اپنے کلام میں نوجوانوں کا ذکر کیا ہے،30ہزار بچوں کو سکالرشپ دی جا رہی ہیں، آپ لوگوں کے پاس آکر جب میں نے یہ سکالرشپ دی اور جو پیار آپ سے مجھے ملا میرے لیے یہ بہت بڑی بات ہے، ایک بھی سکالرشپ سفارش پر نہیں دی گئی، 100 فیصد میرٹ کو یقینی بنایا گیا۔ 
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعلی ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی،میرے اوپر پورے صوبے کی ذمہ داری ہے ، یہ سکالرشپ بہت جلد سیکنڈ اور تھرڈ ائیر کے بچوں کو بھی ملے گا،مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب آپ مجھے ماں کہہ کر پکارتے ہو، بچوں کو گارڈ آف آنر ملنے پر بے حد جذباتی ہوجاتی ہوں، و سا ئل کی کمی کے باوجود محنت جاری رکھنے والے طلبہ کوسلام پیش کرتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو پڑھانے والے والدین کی معاشی مشکلات کا اندازہ ہے، سکالر شپ ملنے پر شکریہ ادا نہ کرے، یہ آپ کا حق اور محنت کا ثمر ہے، پنجاب بھر میں بلاتفریق سب بچوں کو سکالر شپ مل رہے ہیں، ہونہار سکالر شپ کو30 ہزار سے 50 ہزارتک بڑھائیں، عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے عوام پر ہی لگنا چاہیے، اللہ تعالی اور عوام کے سامنے سرخرو ہوں کوئی سکالر شپ سفارش پر نہیں دیا گیا۔