ویب ڈیسک: امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی کی تلوار سے بچنے کیلئے چینی حکام کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
ٹک ٹاک حکام کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر ایلون مسک کو ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز فروخت کرنے پر غور کر رہے ہیں،امریکی حکومت کے نئے قوانین کے تحت چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو یا تو ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو فروخت کرنا ہوگا یا انہیں بند کرنا ہوگا۔
ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کی قیمت کا تخمینہ 40 سے 50 ارب ڈالر کے درمیان ہےاوریہ خر ید ا ری ایلون مسک کی سوشل میڈیا کمپنی کے ذریعے ہی ممکن ہےجس کو ٹک ٹاک میں ضم کرنے کا سوچا جا رہاہے۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک پہلے ہی ٹیسلا اور سپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اس بڑے معاہدے کو کس طرح مکمل کریں گے۔
ٹک ٹاک خریدنے کا معاہدہ ایلون مسک کیلئےایک نیا امتحان ہو گالیکن ساتھ ہی چینی حکومت اور امریکی پالیسیوں کے درمیان توازن قائم رکھنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

کیپشن: Is Elon Musk buying the TikTok app?