شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسزکاانٹیلی جنس بیسڈآپریشن،4خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسزکاانٹیلی جنس بیسڈآپریشن،4خوارج ہلاک
کیپشن: North Waziristan: Intelligence-based operation of security forces, 4 Khawarij killed

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنےسپن وام میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا،سیکیورٹی فورسزکی مؤثرکارروائی سے4خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ آپریشن کےدوران ہتھیار،گولیاں اوردھماکہ خیزموادبرآمدہوا، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسزاوربےگناہ شہریوں کےقتل میں ملوث تھے ،علاقےمیں ممکنہ خارجیوں کے خاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔    
 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں چار خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے،انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب کے لیے پر عزم ہیں۔