سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان قومی ٹیم کے سپن بولنگ کوچ مقرر 

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان قومی ٹیم کا سپن بولنگ کوچ مقرر 
کیپشن: Former Test cricketer Abdul Rahman appointed spin bowling coach of the national team

ایک نیوز:ملتان میں پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئےسابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کوپاکستان ٹیم کا سپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
عبدالرحمان نے ملتان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا، عبدالرحمان ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے سپن بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے ۔
عبدالرحمان اس سے پہلے پاکستان ویمن ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 17 جنوری سے ملتان میں شروع ہوگی    ۔