ایک نیوز:امریکی صدر جوبائیڈن نے قطر کے امیر اور مصری صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
جوبائیڈن کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت ہوئی،دونوں رہنماؤں نے قیدیوں کی رہائی کے لیے معاہدے پر فوری عملدرآمد پر زور دیا،وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے جنگ بندی پر بات کی۔
بائیڈن اور مصری صدر نے اتفاق کیا کہ اسرائیل اور حماس کو لچک دکھانی چاہیے۔
دوسری جانب امریکی حکومت کے اخراجات میں بےپناہ اضافہ دیکھے میں آیا ہے،آمدن میں کمی امریکی محکمہ خزانہ نے ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے قبل بجٹ رپورٹ جاری کردی۔
امریکا کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ریکارڈ711ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے،گزشتہ سال پہلی سہ ماہی میں امریکا کو510ارب ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔
بائیڈن کا قطری امیر اور مصری صدر کو فون،غزہ صورتحال پر تبادلہ خیال
Jan 15, 2025 | 08:12 AM