پنجاب میں دھندکاراج،موٹرویزٹریفک کیلئے بند

 پنجاب میں دھندکاراج،موٹرویزٹریفک کیلئے بند
کیپشن:  پنجاب میں دھندکاراج،موٹرویزٹریفک کیلئے بند

ویب ڈیسک:پنجاب کے مختلف شہریوں میں شدید دھند ،درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا،موٹرویز کوبھی ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ موٹروے ایم تھری ،ایم فور،ایم فائیو کو شدید دھند کے باعث کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے بند کردیاگیا۔

  قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ سکتا ہے ۔روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں ۔ روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ۔ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔