اب انتخابی نشان تبدیل نہیں ہوگا ، الیکشن کمیشن کا دوٹوک موقف

اب انتخابی نشان تبدیل نہیں ہوگا ، الیکشن کمیشن کا دوٹوک موقف
کیپشن: اب انتخابی نشان تبدیل نہیں ہوگا ، الیکشن کمیشن کا دوٹوک موقف

ایک نیوز :الیکشن کمیشن نےامیدواروں کی طرف سےانتخابی نشان کی تبدیلی کے حوالے سے صاف انکار کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے  ملک بھر میں آٹھ فروری کو شیڈول عام انتخابات کیلئے جاری انتخابی نشانات کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ آزاد امیدواروں میں سے جسے جو انتخابی نشان مل گیا ، وہ اب تبدیل نہیں ہوسکے گا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسروں کی جانب سے  انتخابی نشان جاری کیے جاچکے ہیں،سیاسی جماعتوں کیلئے 146،آزاد امیدواروں کیلئے 177 نشان مختص ہیں۔

ای سی پی نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لئے کوائف پرنٹنگ کارپوریشن کو بھیج دیئے ہیں ۔بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لئےساڑھے 18 ہزار کوائف پرنٹنگ کارپوریشن کو ارسال  کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ شروع ہوچکی ہے،لہٰذاآزاد امیدوار اب انتخابی نشان تبدیل نہیں کرواسکیں گے۔