صدر عارف علوی کے بیٹے کا عمران خان سے متعلق اہم بیان 

صدر عارف علوی کے بیٹے کا عمران خان سے متعلق اہم بیان 
کیپشن: صدر عارف علوی کے بیٹے کا عمران خان سے متعلق اہم بیان 

ویب ڈیسک :صدر مملکت عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے لکھا کہ علوی خاندان پاکستان کے لاکھوں لوگوں کی طرح عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، ڈاکٹر عارف علوی کے فیصلوں کے حوالے سے غلط فہمیوں پر حساسیت کی وجہ سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے بہت سے رہنما اس کی دلیل جانتے اور سمجھتے ہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ بہت جلد عمران خان باہر آجائیں گے تو پھر ڈاکٹر عارف علوی انہیں ساری صورت حال اور اپنے کردار کے حوالے سے آگاہ کریں گے، ڈاکٹر عارف علوی ہمیشہ عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور انہیں سچا مخلص پاکستانی سمجھتے ہوئے یہ مانتے ہیں کہ صدارت عمران خان کی امانت تھی اور ہے۔

قبل ازیں سینئر نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا  کہ صدرعارف علوی کا پی ٹی آئی سے پتہ صاف ہو چکا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی رانگ نمبر نکلے ہیں،عارف علوی کے بیٹے نے ٹکٹ کےلیے اپلائی کیامیں نے مخالفت کی۔شیر افضل مروت نے الزام لگایا کہ عارف علوی بہانے سے سعودی عرب گئےاور ہمارے ساتھ دھوکاکیا،عارف علوی نے چیئرمین سینیٹ اور پی ڈی ایم کوقانون سازی کا موقع دیا۔