ن لیگ کا اہم اجلاس : مہنگائی خاتمے کیلئے منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی

 ن لیگ کا اہم اجلاس : مہنگائی خاتمے کیلئے منصوبے کو حتمی شکل دیدی گئی
کیپشن:  ن لیگ کے  اجلاس کی فائل فوٹو

ایک نیوز :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں  نواز شریف کا معاشی ماہرین کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں ملکی معاشی مسائل کے حل کے لئے اصلاحات اور مختلف تجاویز پر غورکیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق اجلاس میں ملک کی معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ،شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات، توانائی کے بحران کا خاتمہ ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے کرلئے گئے، زراعت، صنعت ، آئی ٹی کی ترقی کے مراعات پر مبنی پیکج تیار کرلئے گئے ،سالانہ بنیادوں پر روزگار کی فراہمی، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے پالیسی نکات مرتب کرلئے گئے ،زراعی مقاصد کے لئے خصوصی رعایت پر شمسی توانائی کی فراہمی ، گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بڑی مراعات کا تعین بھی پیکج میں شامل تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے لئے بڑے منصوبوں کی ترجیحات بھی طے کر لی گئیں قومی ترقی کو تیز کرنے والے اقدامات سے مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔معاشی منصوبہ مختلف شعبوں کے ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں طے کیاگیا ہے ،شرح سود میں کمی لانے، بڑی صنعتوں اور برآمدی شعبے کے لئے اصلاحات کے اصول بھی مرتب کرلئے گئے۔