ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھارتی شہر ایودھیا میں14کروڑ کی زمین خرید لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے ایودھیا میں 10 ہزار اسکوائر فیٹ کی زمین خریدی ہے۔ امیتابھ بچن نے زمین خریدنے سے قبل سوشل میڈیا پر اس بارے میں مبہم بیان دیا تھا۔
ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ مجھے ایودھیا سے پیار ہے۔ یہ رام چندر جی کی جائے پیدائش ہے۔ امیتابھ بچن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایودھیا کا روحانی اور ثقافتی ورثہ میرے لیے بہت اہم ہے۔ میں اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جب میں ایودھیا میں رہ سکوں گا۔
ایودھیا دریائے سریو کے کنارے آباد ہے۔ دریا سے موسوم یہ علاقہ ممبئی کے تعمیراتی ادارے دی ہائوس آف ابھینندن لودھا نے تیار کیا ہے۔
ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کو ہندو انتہا پسندوں نے 1992 میں شہید کردیا تھا اور اب اس کی جگہ تعمیر کیے گئے مندر کا افتتاح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 22 جنوری کو کریں گے۔