الیکشن کمیشن نے 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا

الیکشن کمیشن نے 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا
کیپشن: الیکشن کمیشن نے 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا

ایک نیوز :الیکشن 2024کیلئے الیکشن کمیشن نے 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی لسٹ سے ڈی لسٹ ہونے والی سیاسی جماعتوں میں آل پاکستان مائینورٹی الائینس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان ایس شامل ہیں ۔ بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی، سب کا پاکستان، سنی تحریک ، نیشنل پیس کونسل پارٹی، پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کردیا گیا ۔

 ڈی لسٹ ہونے والی جماعتوں میں پاکستان قومی یکجہتی پارٹی بھی شامل ہے ۔الیکشن کمیشن نے ڈی لسٹ پارٹیوں کی فہرست تمام ریٹرننگ افسران کو بھجوا دیں۔