آئی فون 15پر سیل لگ گئی

آئی فون 15پر سیل لگ گئی
کیپشن: آئی فون 15پر سیل لگ گئی

ویب ڈیسک :سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی اپیل نے چین میں اپنے آئی فونز پر شاندار رعایتیں پیش کردیں جس سے  قیمتوں میں 500 یوآن ($70) تک کمی ہو گی۔

تفصیلات کےمطابق امریکی ٹیک کمپنی کی چینی ویب سائٹ پر کچھ آئی فونز کی قیمتوں میں 5 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ نئے سال کے آغاز پر وقتی پروموشن کے لیے 18 سے 21 جنوری تک رعایتی قیمت کی پیشکش کی گئی ہے جب کہ فروری کے وسط تک اس آفر کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

مقامی حریف جیسے کہ Huawei ٹیکنالوجیز اور Xiaomi مسابقتی ماڈل پیش کر رہے ہیں جس سے مارکیٹ میں مسابقت کا رجحان ہے۔

واضح رہے کہ چین میں کچھ کمپنیاں اور سرکاری محکمے عملے کے ایپل ڈیوائسز کے استعمال کو محدود کر رہے ہیں جو کہ سیکیورٹی کی بنیاد پر چینی ایپس پر امریکی حکومت کی پابندیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 2024 کے پہلے ہفتے میں چینی آئی فون کی فروخت میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ایپل نے سالوں میں اپنے تازہ ترین آئی فونز کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جب کہ حالیہ قیمتوں میں کٹوتی اس وقت ہوئی جب اس نے ستمبر میں لانچ ہونے والے آئی فون 15 سیریز کی قیمتیں نہ بڑھا کر مارکیٹ کو حیران کر دیا۔