چیچہ وطنی میں ن لیگ کے مختلف دھڑے بن گئے

Jan 15, 2024 | 18:45 PM

ویب ڈیسک:چیچہ وطنی این اے 143 پی پی 202 پی پی  203 اور پی پی 204 کی سیاست دلچسب مرحلے میں داخل (ن لیگ) کے دیرینہ ساتھیوں میں دھڑے بن گئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ن لیگ نے استحکام پاکستان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باعث این اے 143 اور پی پی 204 میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ نہیں دیا۔

چیچہ وطنی سابق ایم این اے چوہدری زاہد اقبال,سابق ایم این اے چوہدری منیر ازہر جٹ,سابق ٹکٹ ہولڈر ن لیگ شاہد منیر اور رانا سجاد خاں نے آزاد پینل بنا کر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

چیچہ وطنی دوسری طرف سابق ایم این اے مسلم لیگ ن چوہدری محمدطفیل جٹ نے این اے 143 سے آزاد ,ٹکٹ ہولڈر پی پی  202  رانا ریاض,ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن پی پی  203 ,آزاد امیدوار چودھری عادل سعید گجر نے  پینل بنا کر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

چیچہ وطنی این اے 143سے سابق صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال,پی پی  204 سے ملک فلک شیر لنگڑیال استحکام پارٹی اور ن لیگ  کے مشترکہ امیدوار ہیں مگر مقامی ن  لیگی  قیادت نے ان کی سپورٹ کی بجائے آزاد پینل تشکیل دے دیئے ہیں۔

چیچہ وطنی پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ این اے 143  سے رائے حسن نواز خاں,پی پی 202 چوہدری وحید اصغر ڈوگر,پی پی 203 سے رائے مرتضی اقبال,پی پی 204 سےغلام سرور آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

مزیدخبریں