ہمارے امیدواروں کو ایسے نشانات دیکر تضحیک کی جارہی ہے ،شیر افضل مروت

Jan 15, 2024 | 18:43 PM

ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں بدترین فیصلہ ہے ،ہمارے امیدواروں کو باہر نکلنا چاہئے ،ایسے نشانات دیکر ہماری تضحیک کی جارہی ہے۔

 تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پوری ریاست الیکشن ہمارے ساتھ رگ کر رہی ہے ،بے شک ہم اس الیکشن کے ونر ہیں عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے ،یہ ہمارے ساتھ رگ کر رہے ہیں ،ہماری سیٹ کم ہورہی ہے ہم لڑیں گے ان کا کہناتھا کہ2018 میں بھی ہم سے سیٹ چھینی گئی تھی اب پھر یہ ہی عمل دھرایا جارہے ہے ،8 فروری کو عوام نے بتانا ہے قوم ایک طرف ہے عوام ایک طرف ہے۔میں سمجھتا ہوں ہمیں اس سے نقصان ہوگا۔

مزیدخبریں