سرائے عالمگیر،ٹریفک حادثہ میں باپ 2بیٹیوں سمیت جاں بحق

سرائے عالمگیر،ٹریفک حادثہ میں باپ 2بیٹیوں سمیت جاں بحق
کیپشن: سرائے عالمگیر،ٹریفک حادثہ میں باپ 2بیٹیوں سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک:سرائے عالمگیر میں ا لمناک ٹریفک حادثے میں باپ 2بیٹیوں سمیت جان کی بازی ہار گیا۔

ترجمان ریسکیو کاکہنا ہے کہ حادثہ موٹروے آفس کے قریب جی ٹی روڈ پرپیش آیا،دو تیز رفتار کاریں آپس میں ٹکرائیں اور موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ۔باپ 2بیٹیوں سمیت موقع پر ہی دم توڑ گیا۔موٹرسائیکل پر 4طالبات سوار تھی سکول کی 2بچیاں شدید ز خمی ہوئیں۔طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔حالت تشویشناک ہے ۔

ریسکیو اہلکار کاکہنا تھا کہ والد سکول سے چھٹی کے بعد بچیوں کو گھر لے جارہا تھا ۔جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت ناصر،آبیرہ ناصر،مومنہ کے نام سے ہوئی۔جاں بحق ہونے والے بچیوں کی عمریں 7سے 8سال تھی ۔حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔