پیپلز پارٹی کے 7 امیدواروں کو تیر الاٹ نہ کیا گیا

 پیپلز پارٹی کے 7 امیدواروں کو تیر الاٹ نہ کیا گیا
کیپشن:  پیپلز پارٹی کے 7 امیدواروں کو تیر الاٹ نہ کیا گیا

ایک نیوز :ریٹرننگ افسران نےپیپلز پارٹی کے 7 امیدواروں کو آزاد قرار دے کر تیر کے علاوہ دیگر نشانات الاٹ کردیئے گئے ۔

تفصیلات کےمطابق  پیپلز پارٹی کے پنجاب میں 7 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے باوجود انتخابی نشان تیر الاٹ نہیں کیا گیا،تین قومی اسمبلی اور چار پنجاب اسمبلی کے امیدوار پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئے ۔ 

 پیپلز پارٹی کے انچارج الیکشن سیل سینٹر تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو تحفظات پر مبنی خط تحریر کر دیا، این اے 58 چکوال سے ذوالفقار علی خان ،این اے  59 تلاگنگ/چکوال سے حسن سردار کو تیر کا نشان نہیں دیا گیا۔

 این اے 122 لاہور سے چودھری عاطف رفیق کو تیرکے نشان سے محروم کردیا گیا ، پی پی 20 چکوال سے چودھری نوشاد خان، 21 چکوال سے پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ امجد نور کو ، پی پی 119 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مجاہد اسلام ،پی پی 163 لاہور میں محمد فیاض بھٹی کو پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تیر جاری نہیں کیا گیا،پیپلز پارٹی کے رہنما  اس پر احتجاجی پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔