(ن) لیگ کے قائد نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات 

Jan 15, 2024 | 17:41 PM

ایک نیوز :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق نوازشریف سے ملاقات  کیلئے نیشنل پارٹی کے چھ رکنی وفد کی قیادت پارٹی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کی،ملاقات میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف بھی شریک ہوئے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل، سردار ایاز صادق ، مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھیں،نیشنل پارٹی کے وفد میں میر کبیر، سردار کامل، جان محمد، طاہر بزنجو اور ایوب ملک شامل تھے۔ 

مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے مرحوم میر حاصل خان بزنجو کی ملک وقوم اور جمہوریت کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا،عبدالمالک بلوچ نے مقدمات سے بریت پر نوازشریف کو مبارک پیش کی ،ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور 8 فروری کو عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا ،عبدالمالک بلوچ نے ملک بالخصوص بلوچستان کی ترقی کے لئے قائد نوازشریف کے وژن اور کاوشوں کو بھی سراہا ،قائدین نے پاکستان کے لئے مل کر چلنے اور سیاسی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں