بلے کانشان ،عدالتی فیصلے پرنظرثانی اپیل دائرکریں گے،بیرسٹرگوہر

بلے کانشان ،عدالتی فیصلے پرنظرثانی اپیل دائرکریں گے،بیرسٹرگوہر
کیپشن: بلے کانشان ،عدالتی فیصلے پرنظرثانی اپیل دائرکریں گے،بیرسٹرگوہربلے کانشان ،عدالتی فیصلے پرنظرثانی اپیل دائرکریں گے،بیرسٹرگوہر

ایک نیوز :رہنما پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کاکہنا ہے کہ بلے کے نشان کیلئے عدالتی فیصلے پر نظرثانی اپیل دائرکریں گے۔

رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی کا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف 3دن کے اندر اپنے امیدواروں کے انتخابی نشانات کی لسٹ جاری کرے گی ۔عوام سے اپیل ہے پی ٹی آئی کے منتخب کردہ نمائندوں کو ووٹ دیگر کامیاب بنائیں ۔جو سیٹیں پینڈنگ میں رکھی تھی وہ جلدی فائنل ہو جائینگی۔سپریم کورٹ کے بلے کے فیصلے سے 25کروڑ عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں ۔یہ جمہوریت کیخلاف ایک سازش کامیاب ہوئی ہے۔ جمہوریت کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے اس سے کرپشن کی ایک ابتدا ہو گی ۔ہم کسی صورت الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کرینگے ۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی ہر صورت دائر کرنی ہے ۔

بیرسٹرگوہرکاکہنا تھا کہ آئین کے تحت کیا کسی پارٹی سے نشان واپس لیا جا سکتا ہے یا نہیں ۔قانون کے تحت اس کیس کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نہیں پانچ رکنی بینچ کو سننا چاہیے تھا ۔بانی پی ٹی آئی کا ووٹرز کو یہ مسیج ہے کہ گھبرانا نہیں ہے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے ۔8فروری کو جیت ہو گی پر امن رہنا ہے۔