ایک نیوز :عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) میں پاکستان کی امداد رکوانے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کا پاکستان مخالف ایجنڈا پھرعیاں ہو گیا۔ پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی ۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت عالمی مالیاتی فنڈ میں پاکستان کے خلاف شکایت لے کر پہنچا۔ 11 جنوری کو بھارت نے آئی ایم ایف بورڈ میں پاکستان کے خلاف شکایت رجسٹر کرائی۔ درخواست میں آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کو فنڈز جاری نہ کئے جائیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کو فنڈز جاری نہ کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کردی ۔
آئی ایم ایف بورڈ نے بھارتی شکایت کے جائزہ کے بعد پاکستان کو 700 ملین ڈالرز جاری کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق ان فنڈز کا اجرا جلد ہی کردیا جائے گا۔